کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، PDMA نے الرٹ جاری کر دیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں گزشتہ شب سے شروع بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری بارش کے بعد شہر میں بجلی کا مظام درہم برہم ہوگیا، بجلی فراہم کرنے والے بیس سے ذائد فیڈرز میں فنی خرابی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہیں،کوئٹہ شہر میں بارشسے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے بلو چستان کے علاقے چمن،زیارت اور نوشکی میں بھی بارش کی وجہ سے گیس اور بجلی کی بندش سے شہرویوں کو مشکلات کاسامناہے ،دیریں اثنا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق موسم سرما کی صورتحال سے نمٹے کیلئے تمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ برف باری کے مقامات پر آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔


