بلوچستان میں صحت کی سہولیات کافقدان، بخار میں مبتلا مند کی زینب کراچی جاتے ہوئے انتقال کرگئی
کیچ (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے مند سے تعلق رکھنے والی بچی زینب بخار کے سبب مند میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئی۔ ان کے والدین علاج کے خاطر انہیں کراچی لے جارہے تھے کہ راستے میں بس کے اندر وفات پاگئی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث آئے روز اس طرح کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ڈیرہ بگٹی میں صحت کی سہولت نہ ہونے کے باعث دوران زچگی خاتون نومولود سمیت جاں بحق ہوگئی تھی۔
Load/Hide Comments


