بولان، پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی بم دھماکہ
بولان(صباح نیوز) پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس ذرائع کے مطابق پیر تیار غازی کے مقام پر بھاگ شاہراہ کا کام چل رہا تھا ، زرائع نے مزید بتایا کہ آئی ای ڈی بم زمین میں نصب کیا گیا تھا جہاں مقامی چرواہے اپنے جانورلے جا رہے تھے کہ اسی دوران جانورا کا پاؤں آنے سے بم دھماکہ ہوا، دھماکے سے جانوروں کو نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


