کوئٹہ، مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف پی ٹی آئی کا سائنس کالج چوک پر احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام نصیر خان ترین اور اللہ داد کی قیادت میں سائنس کالج چوک پر مہنگائی، بیروزگاری، گیس بجلی کی بندش کیخلاف مظاہرہ کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر کے لوگوں کو جینا دوبھر کر رکھا ہے، شہری آج بھی شدید سردی میں گیس بجلی سے محروم ہیں، گندم کے بحران کی وجہ سے آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہری اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، انہیں کھانے کیلئے دووقت کی روٹی میسر نہیں اور نہ ہی زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہیں، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments


