کوہلو، بیٹے نے کزن کیساتھ مل کر سوتیلی ماں کو قتل کردیا، ملزمان فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوہلو، بارکھان کے علاقے بغاوباریلی میں بیٹے نے اپنے کزن کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان لیویزکو ایک شخص رپورٹ دی کہ اسکے بیٹے نے اپنے چچا زاد بھائی کیساتھ ملکر میری اہلیہ اور اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، لیویز کے عملے میں موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی ہے، مزید کارروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں