کراچی، لیاقت آباد میں رہائشی علاقے میں قائم کارخانے میں آتشزدگی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں قائم ایک کارخانے میں آگ لگ گئی۔علاقہ مکینوں کے اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔آگ لگنے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے شہریوں کو جائے حادثہ پر جانے سے روک دیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں قائم اس کارخانے میں لوہے کی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک کی طرف سے علاقے کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


