زیادتی کیخلاف بولنا بغاوت نہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس گرفتاری کا نوٹس لیں، فواد چودھری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان میری گرفتاری کا نوٹس لیں، درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، زیادتی کے خلاف بولنا بغاوت نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہاں لوگوں کے منہ بند کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ہمارے سنگین اعتراضات سنے جائیں۔ واضح ر ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں