ساحل سے ٹرالر مافیا، بھتہ گیری اور چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل بند کرنا ہوگی، جماعت اسلامی

کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹر یٹ الفلاح ہاؤس کوئٹہ میں حق دو تحریک کے قائدحسین واڈیلا ودیگرکے اعزازمیں استقبالیہ تقریب،تقریب میں حق دو تحریک کے دیگر قائدین اورجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر،زاہدا ختر،ڈاکٹرعطاء الرحمان،امیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نورالحق ایڈوکیٹ،،سید امان اللہ شادیزئی،عبدالمجید سربازی،سلطان محمدمحنتی،ناصرخان درانی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر حسین واڈیلا،مولاناعبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان،زاہدا ختر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی سیاسی وجھوٹے مقدمات ہمیں عوامی حقوق کی جدوجہدو تحریک سے دور نہیں کر سکتا۔قید وبند،مقدمات سے ہمارے حوصلہ مزید بلند ہورہے ہیں۔حکومت فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر گرفتار رہنماؤں کو رہا مقدمات ختم اور گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل کرتے ہوئے ساحل سے ٹرالر مافیازوبھتہ گیری کا خاتمہ کرکے بارڈرزپر بھتہ خوری،چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ختم کریں۔ وکلاء،حق پرست،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور انسانیت سے محبت کرنے والے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ جمعہ کو بھی سربندن گوادر سے گھروں کے سامنے سے دفعہ 144کا بہانہ بناکر 3کارکنوں کو گرفتار کر لیے گیے حکومت حالات کی بہتری،عوامی مطالبات ماننے،مسائل کو حل کرنے اور سیاسی جھوٹے مقدمات ختم کرنے کے بجائے حالات مزید خراب کرنا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک گوادر سمیت بلوچستان بھر کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔عوام سیاسی جماعتوں کی ناقص کارکردگی،بے عمل وعدوں سے مایوس ہوئے ہیں اب عوام نے حق دوتحریک وجماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جائزعوامی اجتماعی قومی مسائل کے حل زیادتیوں ومظالم کے خلاف جمہوری تحریک شروع کی ہیں انشاء اللہ ہم وقانون کے اندر رہتے ہوئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں ہم سی پیک پاکستان یا چین کے خلاف نہیں ہم جمہوری لو گ اورترقی چاہتے ہیں بدقسمتی سے حکمران پرامن جمہوری لوگوں کو تشددوپولیس گردی جھوٹے مقدمات بناکر حالات خراب اور جمہوری لوگوں کو پہاڑوں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔حکمران چاہتے ہیں کہ حق دووجماعت اسلامی کے کارکن غیر جمہوری تشددوشرپسندی کا راستہ اختیار کریں حکمرانوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اورحق دو تحریک،جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔اس موقع پر حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلا نے جماعت اسلامی کا قدم قدم پرساتھ دینے اور ہر موقع پر حق دو تحریک کیلئے آوازبلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں