گوادر میں سمندر میں کھڑی کشتی میں سوراخ، نیوی نے کارروائی کرکے عملے کو بچا لیا

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر سمندر کے اندر کھڑی کشتی میں سوراخ پڑ گیا،نیوی نے بروقت کاروائی کرکے کشتی اور عملے کو بچالیاتفصیلات کے مطابق گوادرفش ہاربر کے ایریا میں سمندرمیں کھڑی کشتی میں سوراخ ہوگیا کشتی مالک کے مطابق کشتی میں تیزنوکیلہ دہات لگنے کے باعث سوراخ ہوگیا تھا اور اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا لیکن نیوی کے اہلکاروں نے پہنچ کر کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا کشتی میں پڑی سوراخ کو بھر دیاگیا کشتی مالک کے مطابق پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے کہیں گھنٹے تک ریسکیو کا کام کیا، ریسکیو کے عمل میں گوادر چمبر آف کامرس کے صدر ناگمان عبدل نے بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں