سی پیک شاہراہn5ہوشاپ پنجگور سیکشن بالگتر کے مقام پر دھنس گئی
مکران(نمائندہ خصوصی) مکران کو کوئٹہ اور دوسرے صوبوں سے ملانے والی N85 شاہراہ ہوشاپ، پنجگور سیکشن بالگتر کے مقام پر دھنس کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے شاہراہ اکثر مقام پر دھنس گئی، شاہراہ کی تعمیر و مرمت کیلئے آئندہ ماہ سروے کے بعد ٹینڈر طلبی متوقع، گوادر، تربت M8 شاہراہ ڈڈھے اور بیلار برج کا کام مکمل، تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ کو وسط ایشیاءاور گوادر سمیت مکران کو براستہ کوئٹہ دوسرے صوبوں سے ملانے والی اہم شاہراہ N85 ہوشاپ، پنجگور سیکشن بالگتر کے مقام پر دھنس گئی، ذرائع کے مطابق شاہراہ کی دھنسنے کی اصل سبب شاہراہ پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہے جہاں اکثر ہیوی گاڑیاں اوور لوڈ ہیں، ذرائع کے مطابق دوسرے ممالک سمیت پنجاب موٹروے جہاں 40 ٹن کی ٹریف چلتی ہے لیکن مذکورہ شاہراہ پر 40 کے بجائے 90 سے 100 ٹن تک گاڑیاں لوڈ کرکے رواں دواں ہیں، ذرائع کے مطابق خراب گاڑیاں سڑک کنارے کھڑے رہنے کے بجائے سڑک پر جیک لگاکر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں، جس سے روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا جارہا ہے، جبکہ پلوں پر بھی کئی ٹن لوڈ گاڑیاں بھی کھڑی رہتی ہیں اور جیک استعمال کرتے ہیں، پنجاب موٹروے پر ویٹ کنٹرول پر عملدرآمد کی جارہی ہے لیکن مذکورہ شاہراہ پر ویٹ کنٹرول کا فقدان ہے، علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق سی پیک شاہراہ ہوشاپ، پنجگور سیکشن بالگتر کے مقام پر متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر کیلئے عنقریب سروے ٹیم پہنچ رہی ہے جبکہ اگلے ماہ شاہراہ کی مرمت کیلئے باقاعدہ ٹینڈر طلب کیا جانا متوقع ہے، علاوہ ازیں گوادر، تربت سیکشن بیلار اور ڈڈھے برج کی ہنگامی طور پر مرمت کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔


