بلوچستان کو مشرف کی آمرانہ پالیسیوں، ظلم اور جبر نے تباہی کے راستے پر ڈالا، نوابزادہ جمیل بگٹی
کوئٹہ:” شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مظالم اور جبر کا سلسلہ 1948ءسے ہی شروع کرتے ہوئے پہلی فوج کشی کی گئی اور اس کے بعد سابق آمر پرویز مشرف نے اس کو دوام دیتے ہوئے جو ظلم اور جبر شروع کئے تھے اس کا خمیازہ آج بھی بلوچستان اور عوام بھگت رہے ہیں خواجہ سعد رفیق اور حکمران ٹرین اور کرکٹ گراﺅنڈ کا نام میرے والد شہید نواب اکبر بگٹی کے نام پر رکھتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ کا نام شہید نواب اکبر بگٹی کے نام سے منسوب کریں۔ پرویز مشرف کو کچھ اورعرصہ زندہ رہنا چاہئے تھا کہ وہ اپنے مظالم کا رد عمل دیکھ سکتے۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو مشرف کی آمرانہ پالیسیوں ، غلط اقدامات ظلم اور جبر نے تباہی کے راستے پر ڈالا حالانکہ 1948ءمیں ہی بلوچستان کے ساتھ مظالم کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جس میں پہلی فوج کشی مارچ 1948ءمیں محمد علی جناح کے دور میں ہی شروعات ہوگئی تھی سابق آمر پرویز مشرف نے رہی سہی کسر اپنے دور میں شروع کردی تھی اور جب میں نے اپنے والد محترم کے قتل کا کیس عدالت میں کیا تھا تو اس وقت ملک پر مسلط غیر آئینی صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والدہ بیمار ہیں وہ نہیں آسکتے تو میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالی ان کی والدہ کو صحت اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں تاکہ وہ اپنی زندگی میں اپنے بیٹے پرویز مشرف کے کرتوت کو دیکھتی جس طرح معزز عدالت کے ججز نے پرویز مشرف کے غیر قانونی اقدامات پر انہیں مرنے کے بعد بھی پھانسی دیکر ڈی چوک پر 3 روز تک لٹکانے کا فیصلہ دیا تھا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے ڈی چوک پر لٹکایا جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا اسے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنائےں گے کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں کرکٹ گراﺅنڈ کو میرے والد نواب اکبر بگٹی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اسی طرح ٹرین کوئٹہ ایکسپریس کو نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کا نام دیا گیا ہے ٹرین کبھی پڑی سے اترتی اور گرتی ہے اسی طرح گراﺅنڈ کے باہر لوگوں نے آگ جلاکر احتجاج کررہے ہیں یہ اقدامات میرے والد کے نام کی توہین ہے میں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو فون کرکے ٹرین کو میرے والد کے نام سے منسوب کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے کس کی اجازت سے میرے والد کا نام استعمال کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے احترام میں ان کے نام سے ٹرین کو منسوب کیا ہے تو میں نے کہا کہ اگر آپ میرے والد کے خیر خواہ ہے اور احترام میں کوئٹہ ایئر پورٹ کا نام میرے والد شہید نواب اکبر بگٹی کے نام سے منسوب کریں اس وقت ہوا بازی کی وزارت بھی خواجہ سعد رفیق کے پاس ہے میری تو خواہش تھی کہ مشرف کچھ عرصہ اور زندہ رہتے وہ جلد چلے گئے۔ لیکن وہ مزید زندہ رہتے تو مجھے خوشی ہوتی۔


