وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں ، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں