نوکنڈی،بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خان سنجرانی پینل نے ایک مر تبہ پھر میدان مار لیا
نوکنڈی (این این آئی)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خان سنجرانی پینل نے ایک مر تبہ پھر میدان مار لیا چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کوئی پولنگ نہیں ہوئی تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نوکنڈی کے دو یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے یونین کونسل 21 نوکنڈی کے چیئرمین میر عبدالودودخان سنجرانی منتخب ہوئے جوکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کزن ہے اسی طرح یو سی 21 کے وائس چیئرمین صدام مشوانی منتخب قرار پائے یونین کونسل 20 نوکنڈی کے چیئرمین اسفندیار خان یارمحمدزئی اور وائس چیئرمین داو¿د خان ایجباڑی بلامقابلہ منتخب ہوگئے چاروں منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کا تعلق خان سنجرانی پینل سے ہیں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں انہوں نے اپنے نئے عہدوں کا حلف بھی اٹھالیا
Load/Hide Comments


