پاکستان انفارمیشن سینٹر فیک نیوز کے حوالے سے کوئٹہ کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تربیت دیگا

کوئٹہ : وفاقی محکمہ اطلاعات و نشریات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام رواں ماہ کے آخر میں فیک نیوز کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں سینئر صحافیوں سمیت سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ فیک نیوز اس وقت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک سر درد کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ موجودہ دور کے اس موضوع کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان انفارمیشن سنیٹر کی جانب سے نیوز ایتھینٹیسیٹی ٹولز ٹو کاو¿نٹر فیک نیوز اینڈ اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈا کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں بھی اس عنوان سے متعلق صحافیوں کو تربیت فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان انفارمیشن سینٹر گزشتہ آٹھ ماہ میں کو ئٹہ کے صحافیوں اور ینگ میڈیا ورکرز کے لئے اب تک چار تربیتی ورکشاپس منعقد کروا چکا ہے جبکہ رواں ماہ کے آخر میں فیک نیوز کے عنوان سے پانچویں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ منسٹری انفارمیشن پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے پاکستان انفارمیشن سینٹر کا قیام جنوری 2022 میں لایا گیا تھا اس ادارے کا مقصد ملک بھر کی صحافی برادری کو مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان، مضفرآباد اور کوئٹہ میں ادارے کا قیام میں لایا گیا اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق دس ماہ کے دوران اس اداریے کے تحت ملک بھر میں تیس سے زائد تربیتی ورکشاپ منعقد کروائی جا چکی ہیں جس میں لگ بھگ 1500سے زائد صحافی اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں