حقوق مانگنے پر ہدایت الرحمن کو گرفتار کیا گیا، بلوچستان کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، جماعت اسلامی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹ میں جماعت اسلامی کے رہنما نے جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما ہدایت اللہ کی زیرقیادت حق دو تحریک کے مطالبات سے بھی ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ حقوق مانگنے پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے ہدایت اللہ اور دیگر اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماہی گیری کے حوالے سے ٹرالر ایک بڑا مسئلہ ہیں ماہی گیروں کی آواز کو سنا جائے یہ معاملہ بھی ایوان کی متعلقہ کمیٹی کے سپردکردیاگیا۔ملک میں بڑھتی ہوئی تخریب کاری لاپتہ افراد کے معاملات پر انھوں نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ کراچی سے خیبر تک ملک تخریب کاری کی لپیٹ میں ہے انھوں نے پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تمام تر تفصیلات کے بارے میں قوم کو اعتمادمیں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما لاپتہ افراد بالخصوص بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کیا اور بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں