عمران خان کی بارودی سیاست کو بلاسٹ سے قبل ڈسپوز کیا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی بارودی سیاست کو بلاسٹ سے قبل ڈسپوز کیا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک کے معاشی تباہی کا اصل ذمہ دار سابقہ حکومت ہی ہے آئی ایم ایف کے ساتھ ملک دشمن معاہدے کرکے ملک و قوم کو مشکلات میں ڈالا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کلی چلتن رئیسانی ہزارگنجی کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولوی خداے دوست یونٹ امیر مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر رہنماں ممتاز علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مغرب اور یہود و ہنود کی گود میں بیٹھ کر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کے اسلامی تشخص کا بچا اور استحکام جان سے عزیز ہے مغربی ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کیے جانے والے چہرے بدترین رسوائی کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کے بچا اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمیشہ اہل حق علما نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ان کے مثبت کردار کو عیاں کرنے کی بجائے انہیں مسخ کرنے کی کوششیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں