پنجگور میں 15 روز بعد بھی پی ٹی سی ایل ایکسچینج بحال نہ ہوئے، صارفین سروس سے محروم
پنجگور (انتخاب نیوز) 15 روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم، نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا۔ پندرہ روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا جس کی وجہ سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، پندرہ روز گزرنے کے باوجود مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا۔ پنجگور کے تین ٹیلی فون ایکسچینج بند ہونے سے شہر کے ہزاروں لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس بند ہوگئے ہیں۔ شہری اس جدید دور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس سے محروم ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ٹیلیفون ایکسچینج تسپ اور عیسئی سمیت چتکان کو فوری طور پر بحال کرکے صارفین کو سہولیات فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


