صحبت پور کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

حمید آباد : صحبت پور کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گا¶ں عبدالمجید کٹوہر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 8 سالہ مظفر علی، 18 سالہ وسیم اور 35 سالہ سدرا بی بی گلنساءکٹوہر موقع پر جاں بحق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صحبت پور سٹی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سول ہسپتال صحبت پور پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالےدوسری جانب چار افراد کی لاشیں گا¶ں پہنچنے پر ورثاءمیں کہرام مچ گیا پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی تاحال وقوعہ کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں