خواتین کو مساوی حقوق دیکر ہی مستحکم معاشرے تشکیل پاسکتا ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خواتین کو مساوی حقوق اور مواقعوں کو یقینی بنانا کر ہی ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل یقینی بنائی جاسکتی ہے، جبکہ تعلیم، صحت اور ملازمتوں میں یکساں مواقع پیدا کرنا آج ہماری خواتین کی اولین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو زندگی کی دوڑ میں آگے لے جانا ہے تو ان کے حقوق کا تحفظ وراثت میں حصہ داری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناناہوگی جبکہ خواتین کو تعلیم کے میدان میں سہولیات دینے سے پڑھے لکھے مستقبل کی تعمیر ہوسکتی ہے۔ دریں اثناوزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ہولی کے تہوار پر ہندو کمیونٹی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی بہار کی آمد رنگوں کا تہوار ہے، جس سے خوشی اور امن کا پیغام پھیلتا ہے اورصوبائی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔ میر ضیاءاللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نےاقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اور میں ہولی کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں