خضدار میں بم دھماکہ،دو افرادجاں بحق، متعدد زخمی

خضدار (نمائندہ انتخاب)خضدار شہر میں دو تلوار کے مقام پر دھماکہ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ خضدار آغا سلطان ابراہیم خان روڈ دو تلوار چوک پر دھماکہ، دھماکے سے امان اللہ زہری نامی شخص، ایک اور شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی پرکیا گیا۔ متعدد افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں