پیپلزپارٹی اور جھالاوان عوامی پینل کا ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین شپ کےلئے اتحاد

خضدار(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چیئرمین میر عبدالرحمن زہری ,سابق تحصیل ناظم کرخ میر جمعہ خان شیرانی ڈاکٹر محمداسماعیل زہری جھالاوان عوامی پینل کے سٹی آگنائزر خضدار میر شہزاد خان غلامانی ,حاجی محمد اقبال مینگل ودیگر سیاسی رہنماو¿ں نے خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ پیپلز پارٹی اور جھالاوان عوامی پینل کے مابین علاقائی اور عوامی مجموع مفادات کی خاطر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے اتحاد کیا گیا ہے اور دونوں پارٹی کے اتحاد کی مشترکہ فیصلے کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار جبکہ وائس چیئرمین کیلئے جھالاوان عوامی پینل کے امیدوار ہونگے جب کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر اور ڈپٹی میئر کی دونوں نشستوں پر بھی ہمارے درمیان اتحاد پہلے ہی تھا دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں نے ہریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد دونوں سیاسی جماعتوں کا بنیادی مقصد ہی عوام الناس کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جھالاوان عوامی پینل کا خضدار کی سطح پر یہ اتحاد عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے اس اتحاد کا مقصد اپنے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرکے انکی فلاح وبہبود کے لئے کام کرکے انکے بنیادی مسائل حل کرکے انہیں خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے اور پسے ہوئے طبقات کی ملکر نمائندگی کرنی ہے مقررین نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا ءاللہ خان زہری اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کا وڑن بھی یہی ہے کہ عوام کی درپیش مسائل حل ہوں تعلیم و صحت کی فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں