چمن میں تخریب کاروں کے ٹھکانے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کا بوغرہ روڈ چمن کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن تخریب کاروں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کے لیے کیا گیا۔ مسلسل نگرانی کے نتیجے میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی۔ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ سی ٹی ڈی بھی شامل تھی۔ تخریب کار قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے اور شہریوں پر فائرنگ میں میں ملوث تھے۔ تخریب کار موقع سے فرار ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، ٹھکانے سے راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔
Load/Hide Comments


