تائیوانی کمپنی کا عملے کو بونس کے طور پر 5 سال کی تنخواہ دینے کا اعلان

تائی پے:تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین نے اپنے 3100ملازمین کو بڑے پیمانے پر بونس دینے کا اعلان کردیا ، کمپنی کے اعلان سے ہر کوئی دھنگ رہ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایورگرین نے کہاکہ یہ بونس ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ایک جاب ویب سائٹ Comparablyکے مطابق ایورگرین کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ اوسطا 29,545ڈالر سے لے کر 114,823امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔شپنگ کمپنی نے 2022کے مالی سال کے اختتام پر مجموعی طور پر 10.9بلین ڈالر کمائے اور کمپنی کو 39.82 فیصد منافع ہوا، یہ فائدہ کووڈ 19کی وجہ سے کمپنی کو ہوا کیونکہ کورونا کی وجہ سے اشیا کی مانگ کے ساتھ مال برداری کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔تاہم تائیوان سے جب یہ خبر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا اور اس خبر کو سال کی بہترین خبر قرار دیا۔لیکن کمپنی کا اچھا وقت جلد ہی ختم ہونے والا ہے، بلومبرگ انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کینتھ لوہ اور ایرک ژو نے مارچ میں خبردار کیا تھا کہ کمپنیاں شپنگ کے لیے سستی قیمتیں تلاش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں