کوئٹہ اور گردونواح میں گیس پریشر کی کمی ختم نہ ہوئی تو سخت موقف اپنائیں گے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ، اسلام آباد (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کوئٹہ و گردونواح میں گیس پریشر میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا اس موقع پر ایم ڈی سوئی سدرن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج رات تک 30ملین پونڈ آپریشن میں شامل کریں گے اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ و گردونواح کے عوام ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں گیس پریشر میں کمی کے باعث اذیت سے دوچار ہیں اگر یہ مسئلہ پیر تا منگل تک حل نہ کیا گیا تو وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے پاس اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور سخت موقف اپنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں