تنخواہ اور پنشن نہ ملنے سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملہ انتہائی پریشان ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (آن لائن) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے رہنماﺅں پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ‘ شاھ علی بگٹی اور نذیر احمد لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین تاحال پچھلے ماہ کی تنخواہ اور پنشنرز پنشن سے محروم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف ہوشربا ءمہنگائی دوسری طرف مارچ کے مہینے میں تعلیمی سیشن کی شروعات میں سکول کے کتابوں اور فیسسزز کا خرچا اور ساتھ میں رمضان المبارک کی مہینے کا آغاز جس میں تنخواہوں کی اشد ضرورت ھوتی ہیں لیکن جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین انتہائی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں جسکا اندازہ نہیں لگایا جاسکتاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ایچ ای سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گذشتہ دنوں گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان کی یقین دہانی پر اپنے احتجاج کو دس دنوں کےلئے موخر کیا تھا لیکن اب کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہ کی فراہمی ممکن نہیں ھوسکی ۔ بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور حقیقت میں اساتذہ کرام اور ملازمین کی حالت انتہائی پریشان کن ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، بیان میں صوبائی و مرکزی حکومت اور ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو فوری طور پر فنڈز جاری کرے بصورت دیگر جامعہ بلوچستان عملی طور پر بند ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں