اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا،بائیڈن

تل ابیب، واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ وہ اس عدالتی اصلاحات کے متنازعہ منصوبے سے باز آ جائیں گے۔اس بیان کے بعد رات گئے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں نیتن یاہو نے بائیڈن پر جوابی حملہ کیا۔نیتن یاہو نے اپنے پیغام کے آغاز میں کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان یہ اتحاد اٹوٹ ہے اور ہمارے درمیان کبھی کبھار ہونے والے اختلافات پر ہمیشہ قابو پا لیا جاتا ہے۔اس بیانیہ کہ نیتن یاہو جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تینوں شعبوں (مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ)کے درمیان مناسب توازن بحال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے، جو اپنے فیصلے اپنے عوام کی مرضی سے کرتا ہے نہ کہ بیرونی دبا بشمول بہترین دوستوں کی بنیاد پر،اور یہ واضح طور پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب ایک اشارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں