بلوچستان حکومت عوام سے کیے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے اور جو میں نے پشین گنج کے عوام سے وعدہ کیا تھا اس کو پایہ تکمیل پہنچا دیا جس پر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی کابینہ کا مشکور ہوں جہنوں نے اس مد میں تعاون کر کے پشین گنج کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کرکے اس ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پیشن گنج کے دکانداروں کو کمپنسیشن کی مد میں رقوم ادا کی جائے گی۔ جس سے وہ اپنے روزگا زندگی کو دوبار بحال کر سکیں گے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کاروبار کو آسان بنانے اور کاروباری افراد کی مشکلات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس ضمن میں اب بھی بہتری کی مزید گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں