کوئٹہ نیو سریاب میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار
کوئٹہ : نیو سریاب موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر)زوہیب محسن،ایس پی سریاب ڈویثرن ضیاءمندخیل کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل بگٹی ، ایس ایچ او نیو سریاب خیر محمد نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہذا کے علاقے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان محمد ریاض ، محمد عمران، میر خان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا دریں اثناءڈکیتی میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا مزید کاروائی نیو سریاب پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


