پنجگور میں چوروں نے سڑک بلاک کرکے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

پنجگور : پنجگور سراوان و تحصیل گچک میں چوروں نے روڑ بلاک کرکے شہریوں کو موٹر سائیکل نقدی افطاری سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان اجتماع گاہ روڑ پر نیم درجن مسلح افراد نے افطاری کے قریب روڑ بلاک کرکے منہاد ولد سدھیر سکنہ سراوان ایک اور گرمکان کے رہاشی کی موٹر سائیکل موبائل فون نقدی و افطاری بھی لوٹ کر فرار دوسرا واقع پنجگور بمقام گچک گوارگو کراس میں چوروں نے روڑ بلاک کر کے لوکل گاڑیوں پر سوار تمام لوگوں کے موبائل فون نقدی جیب کے دیگر سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے، لوگ اپنے گھروں کیلئے اشیا خورونوش لینے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجگور بازار آرہے تھے جو چوروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں