مردم شماری عمل میں حصہ لینے والے اشخاص اور جماعتیں تاریخ کے گنہگار ہیں، نیشنل پارٹی

خضدار (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری ولید بزنجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع خضدار کے بعض علاقوں میں مردم شماری کا عمل انتہائی سست اور غیر تسلی بخش ہے۔ تقاریر اور بیانات ایک طرف مگر عملی کوششوں کے بغیر سب کچھ بے معنی ہے۔ اس عمل میں حصہ نہ لینے والے اشخاص اور جماعتیں تاریخ کے گنہگار رہیں گے۔انتظامیہ، سیاسی کارکنوں، سول سوسائٹی اور قبائلی معتبرین کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں