بلوچستان میں 60 فیصد سے زائد علاقوں میں خانہ شماری مکمل ہوچکی، کمشنر مردم شماری

کوئٹہ (این این آئی) وفاقی حکومت نے مردم شماری کی مدت میں چھ روز کی توسیع کردی مردم شماری مکمل کرنے کی تاریخ چار اپریل سے بڑھا کر دس اپریل کردی گئی ۔کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مردم شماری کی مدت میں چھ روز کی توسیع کرتے ہوئے مردم شماری مکمل کرنے کی تاریخ چار اپریل سے بڑھا کر دس اپریل کردی گئی ہے ، نور احمد پرکانی نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان میں 60فیصد سے زائد علاقوں میں مردم شماری ہوچکی ہے تاہم 200سے زائد بلاکس میں انٹرنیٹ سمیت ایشو کی وجہ سے مشکلات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں