پنجگور میں بلدیہ ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم، پریس کلب پر احتجاج
پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں محکمہ میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین کی دو ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہر سرد و گرم ہر سخت موسم و حالات کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیئے ہیں مائے رمضان المبارک و عیدالفطر کے آمد و اس شدید مہنگائی سے ہر نفس انسان شدید متاثر ہے لیکن کوئی ہم سے پوچھے کہ بغیر تنخواہوں سے ہم کس طرح اپنی گزر بسر کررہے ہیں خدا کو معلوم ہے انہوں نے میونسپل کارپوریشن و محکمہ میونسپل کمیٹی کے زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے تنخواہیں بحال کی جائیں۔
Load/Hide Comments


