جیکب آباد، ایک درجن سے زائد ٹرانسفارمر خراب

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں ایک درجن سے زائد ٹرانسفارمر خراب، علاقہ مکین بجلی سے محروم، سیپکو حکام نے ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرائی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں ایک درجن سے زائد ٹرانسفارمر عید الفطر سے قبل خراب ہیں جن کی تاحال مرمت نہیں کرائی گئی ہے جس میں سول ہسپتال کے سی سی یو، کوئٹہ روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں جس کے باعث علاقہ مکین بجلی سے محروم ہیں زبیر، مسعود، محمد علی اور دیگر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بااثروں کو تین تین فیڈرز کی بجلی کی لائین دی گئی ہیں ہمارے پاس ایک لائین ہے جس کی بجلی نہیں، گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے وقت گذارنا مشکل ہو گیا ہے، سیپکو حکام کو شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں