صحبت پور، تخریب کاری کی کوشش ناکام، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی

صحبت پور(یو این اے ) پولیس تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے کھوسہ رائس مل کے قریب بارودی مواد برآمد ۔بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ سٹی سے چند گز تھانہ سے فاصلے پر سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ کے والد میر سردار خان کے نام سے منسلک رائس مل کھوسہ رائس مل کے قریب اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے دونوں جانب سے نقصان سے بچنے کیلئے ٹریفک بند کر کر دی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کرنے کے بعد بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا اور نقصان سے بچا دیا جس کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں