بلوچ طلبہ تنظیموں کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، جامعات کے بحران اور بندش سے متعلق گفتگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی ایس او اور بی ایس او پجار کی وفد نے سیکرٹری اطلاعات بی ایس او بالاچ قادر کی قیادت میں گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے جامعہ بلوچستان، خضدار یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی کی بندش سمیت طالبعلموں کے خدشات سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ تمام جامعات کی مالی بحران اور انتظامی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی بناکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تنظیمی وفد نے جامعات میں طالبعلموں کے خلاف انتقامی کاروائی اور انہیں ہراساں کرنے سے متعلق چانسلر بلوچستان یونیورسٹیز کو آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو خضدار یونیورسٹی کے طالبعلموں کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرکے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں