عمران خان جھوٹا اور مکار آدمی ہے، پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہباز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں، جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس انویسٹمنٹ کانفرنس میں پانی، سولر اور ونڈ انرجی کے شعبوں میں اسکاٹ لینڈ کی بہت مہارت ہے، ان فیلڈز میں تعاون حاصل کریں گے۔ خود پر عمران خان کی حکومت کے دور میں برطانیہ میں بنائے گئے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نہیں بکلہ اس کیس میں پاکستان کے عوام کو سروخرو کیا،مجھے پر جھوٹا بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر کیس بنایا گیا، این سی اے نے 2 سال تک تحقیقات کیں، اس کے بعد مجھے کلین چٹ ملی۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے پاکستان کی بد نامی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، اللہ تعالیٰ نے ملک کو سروخرو کیا جی بدنامی کے لیے اس نے بے شمار پیسہ او ر وقت ضائع کیا، تمام حربے استعمال کیے، ملک کی عزت نہ صرف محفوظ رہی بلکہ اس میں اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا جھوٹ پوری قوم کے سامنے آرہا ہے، سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ کی پکڑ ہوگی۔


