ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود قلات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی
قلات (نمائندہ انتخاب) ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی، حکومت کرایوں میں کمی کے احکامات جاری و اس پر عملدرآمد کروا کے عوام کو ریلیف دے، عوامی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کی مطابق جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پبلک ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں حکومتی احکامات سے بھی پہلے سے خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں مگر گزشتہ روز ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے اور 12 روپے کی نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے اب تک کرایوں میں کمی نہیں کی اور پرانے ریٹ پر کرایہ وصول کررہے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی اب تک کرایوں میں کمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئی، قلات کے عوامی حلقوں نے دہائی دیتے ہوئے حکومت و خصوصاً ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔


