20 مئی تک پنجگور ٹیچنگ اسپتال میں 36 ڈاکٹروں کی تعیناتی نہ کی تو دھرنا دیں گے، حق دو تحریک

پنجگور : حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کی حالت دن بدن قابل رحم ہوتی جارہی ہیں نہ سیاسی پارٹیوں کو احساس ہے نہ صوبائی حکومت ٹس سے مس جاتی ہے پنجگور کے دس لاکھ آبادی کا آخری سہارا یہی ٹیچنگ ہسپتال ہے لیکن یہاں غریب عوام ہسپتال کی تمام تر سہولیات سے محروم ہیں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے احتجاج بیان بازی حکام بالا کی توجہ دلانے کے باوجود بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے اب مجبور ہیں کہ دوسرا راہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک مجبور ہوچکی ہے کہ اب گھی میں انگلی ٹیڑھی کرے 20 مئی تک الٹی میٹم دیتے ہیں اگر 36 آرڈر کردہ ڈاکٹروں کو صوبائی حکومت تعینات نہ کرسکی تو 22 مئی کو ہسپتال کے میں گیٹ کے اندر احتجاجی دھرنا کیمپ لگائیں گے، اس وقت تک ہسپتال کے اندر دھرنہ کیمپ جاری رہے گا جب تک ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں