بجٹ میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی اور غیر منتخب نمائندوں کی اسکیمات شامل نہ کی جائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گائڈ لائن میں تمام صوبائی وزراءاراکین اسمبلی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور تمام محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ صرف ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جو اجتماعی نوعیت کے ہوں اور جنکا فائدہ علاقے کے عوام کو پہنچے جبکہ انفرادی نوعیت کی اسکیموں کی سختی سے حوصلہ شکنی کر تے ہوئے انہیں ترقیاتی پروگرام میں شامل نہ کیا جائے وزیراعلیٰ کی گائڈ لائن میں اراکین سینٹ و قومی اسمبلی اور غیر منتخب نمائندوں کی سکیمات کو بھی بجٹ میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں