خانیوال کا رہائشی پیدل سفر کرکے عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچ گیا
کوئٹہ (صباح نیوز)خانیوال کا رہائشی پیدل سفر کرکے عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کو ئٹہ پہنچ گیا۔فیض اللہ نامی خانیوال کا رہائشی ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور ایران سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچا ۔فیض اللہ11ماہ 22دن قبل عمرے کی ادائیگی کے لئے خانیوال کے علاقے کبیروالا سے روانہ ہوا تھا۔اس نے خانیوال سے ایران تک پیدل سفر کیا اور پھر ایران سے بذریعہ بحری جہاز شارجہ پہنچا۔اس کے بعد شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کے راستے پیدل سفر کرکے سعودی عرب پہنچا تھا۔فیض اللہ کا اس سفر کے بارے میں کہنا ہے کہ دل میں خواہش تھی کہ پیدل سفر کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب پہنچوں۔اس نے بتایا کہ پیدل سفر کے دوران پاکستانی سفارتخانوں نے بہت تعاون کیا اور اب انشا اللہ آئندہ 20 روز میں پیدل سفر کرکے واپس کبیروالا پہنچ جائوں گا۔
Load/Hide Comments


