دکی ،احاطہ عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5افراد کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

دکی(یو این اے )دکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرنے والے مقدمہ فرد نمبر 57/023 بجرم زیر دفعہ 324.186.353. 7ATA دہشتگردی اور دیگر دفعات میں نامزد ملزم عصمت اللہ ولد نیک محمد قوم طور ناصر سکنہ دکی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم نے پیشی کیکئے آنے والے اپنے مدعی پر عدالت کے احاطے میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پٹواری اور وکیل سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم عدالت کی دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں