نادہندگان کیخلاف کیسکو کی کارروائی، ایف بی آر کے 15 غیر قانونی کنکشن منقطع
کوئٹہ (یو این اے) غیرقانونی کنکشز اور بقایا جات کیخلاف کیسکو ان ایکشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 15غیرقانونی کنکشنز منقطع کردئےے اور سرکٹ ہاﺅس سبی ،لیویز تھانہ سبی اور ایکسین بی اینڈ آر کیسکو کامجموعی طورپر 9کروڑ سے زائد کا قرض دار نکلے ،کیسکو کی کارروائی ،متعلقہ حکام کاغیرمناسب رویہ ،کیسکو نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو کارروائی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہاﺅس سبی 716مہینوں کے 3کروڑ 23لاکھ 35ہزار219بقایاجات ،ڈائریکٹرلیویزتھانہ سبی پر105ماہ کا 3کروڑ13لاکھ 44ہزار110روپے بقایاجات جبکہ ایکسین بی اینڈ آر سبی پر 176ماہ کا 3کروڑ24لاکھ 14ہزار601روپے بقایاجات ہیں ۔اس سلسلے میں کیسکو آفیسران کے ساتھ متعلقہ حکام کی جانب سے غیر مناسب رویہ اپنایا۔کیسکو کی جانب سے چیف سیکرٹری کومزید کارروائی کیلئے مراسلہ ارسال کردیاگیاہے ۔چیف کمشنر آفس پریمسز سے شیخ زاہد مسعود نامی شخص کی جانب سے بجلی کاغیرقانونی کنکشن لگایاگیاتھا اور میٹر بھی نہیں تھا جس پر انہیں نوٹس بھی جاری کیاگیاہے اس کے علاوہ ایف بی آر کے آفیشل اسحاق کامیٹر بند کرکے ڈائریکٹ کنکشن لگایاگیاتھااس کے علاوہ تین عدد پلیٹس جہاں ایف بی آر کے ملازمین رہائش پذیر تھے نے کنکشنز منقطع کرکے بجلی چوری کررہے تھے ان پر ایک لاکھ 10ہزار151بقایاجات ہیں ۔اس کے علاوہ 10لاکھ 54ہزار624بقایاجات کے ساتھ 13عدد کنکشنز منقطع کئے گئے ہیں جن میں انکم ٹیکس سرکل سبی اور 12عدد کنکشنز ایف بی آر کالونی کے رہائشیوں کے تھے ۔ایس ڈی او کیسکو کچلاک نے پولیس اور ایف سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک سمیع اللہ کی جانب سے غزہ بند سکاﺅٹس بلیلی کے بیک سائیڈ پر لگائے گئے 132کے وی کے 50وولٹ کاغیر قانونی ٹرانسفارمر لگایاگیاتھا جس کو ہٹا دیاگیا اورپالیسی کے مطابق کارروائی میں لائی گئی ۔