مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ اڈہ میں فائرنگ کرکے حاجی عبد الغنی ولد عبد الکریم قوم شاہوانی کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر نواب غوث بخش اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


