’یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا‘ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کی تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کی تصویر شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہے؟۔ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں 18سال کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ وقت میری زندگی کا سب سے اداس وقت تھا۔واضح رہے کہ ریحام خان نے 23دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ریحام خان نے پہلی شادی 90کی دہائی میں اعجاز رحمن سے کی تھی جو 2005میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1بیٹا اور 2بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی تھی مگر 10ماہ بعد اکتوبر 2015میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں