ماشکیل کی تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا نقصان
ماشکیل (انتخاب نیوز) ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے میں کامیاب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ماشکیل میں متعدد بار ایسے واقعات ہوئی ہے اور لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے ماشکیل جیسے سرحدی علاقے میں فائر بریگیڈ کی اشد ضرورت ہے فائر بریگیڈ کی عدم فراہمی سے ایسے واقعات روز کا معمول بن گئی ہے جبکہ علاقائی نمائندوں کی جانب سے صرف زبانی کلامی دعوے کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائی ہے ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر فائر بریگیڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکیں۔


