لورالائی، مسجد میں آتشزدگی سے قرآن پاک کے 18 نسخے شہید، لوگوں میں اشتعال

لورلائی (انتخاب نیوز) لورلائی کی مسجد میں آتشزدگی کا واقعہ، لورالائی میں مسجد میں آگ لگنے کی وجہ سے پوری مسجد اور 18 قرآن مجید شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد میں آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے لگنے کی وجہ سے ہوا۔ واقعے کے بعد لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ واقعے کو شرپسند عناصر کی جانب سے منسوب کررہے ہیں۔ واقعے کیخلاف مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور شاہراہ بند کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں