کوئٹہ میں ایف آئی اے نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرایم سرکل کوئٹہ کے عملے نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرام سرکل کوئٹہ کے عملے نے شکایت ملنے پر کاروائی کر تے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد اشرف کو عسکری پارک کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کرتا تھا دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سم برآمد کر کے فرانزک کیلئے بھجوادی گئی ہیں اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں