تحریک انصاف پر میڈیا سمیت ہر قسم کی پابندیاں فوری ختم کی جائیں، ضلعی صدر کوئٹہ

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ نے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف پر میڈیا سمیت ہر قسم کی پابندیاں اور ناجائز الزامات فوری طور سے ختم کی جائے اور آنے والے الیکشن شفاف ہونے کی صورت میں فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے اس میں یکساں اور یہ قابل قبول ہوگا ناانصافی قبول نہیں کی جائے گی تحریک انصاف پر پی ڈی ایم چور ٹولے کی ایما پر جو ناجائز سازش الزامات لگے ہیں اسکو عوامی عدالت میں لے جائیں گے کیونکہ پی ڈی ایم ایک سازش کے ذریعے پھر انٹرنیشنل چوروں کے ٹولے کے ساتھ ملکی وسائل پر مسلط ہونا چاہتے ہیں جسکو تحریک انصاف انشا اللہ ناکام کریگی ان بے ضمیر چوروں نے ملکی اداروں کا بد نام کرنے کی کوشش میں تمام حدیں عبور کرچکے ہیں بیان میں اگر ایک طرف چور ٹولے پی ڈی ایم جو کہ بارہ دماغ کا اچار ہے ہر قسم کی اجازت دے رکھی گئی ہے اور دوسری طرف تحریک انصاف پر میڈیا ٹرائل پابندیاں الزامات ایف آئی آرز جیلیں کیسسز وغیرہ اور ہاتھ باندھ کر کیا جائے کہ الیکشن کرو تو اس قوسم کی ناانصافی سے تحریک انصاف کو کچھ نہیں ہوگا نقصان پاکستان کا ہوگا دنیا میں ان بدنام چوروں کوسب جانتے ہیں جس سے ملک بدنام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں