سکھر ،قبائلی تصادم، 2 نوجوان قتل، بچی سمیت 3 خواتین اغوا

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر کے علاقے پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گائوں میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک برداری کے 2 نوجوان قتل اور ایک بچی سمیت 3خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغوا میں ملوث مہر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافت اجرک پہنائے اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن جاری ہے اور واقعہ میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی۔کلھوڑو برادری نے دو نوجوانوں کے قتل اور تین خواتین کے اغوا کے خلاف کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا بھی دیا جو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔واضح رہے کہ مہر برادری کی لڑکی اور کلہوڑو کے نوجوان کی جانب سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر مہر برداری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں