مذہبی عدم برداشت کے واقعات کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، بلاول کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

اسلام آباد (آن لائن) پاک ایران وزرائے خارجہ نے رابطہ کرکے مشترکہ طور پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناو¿نے فعل کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ میں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں اور اسے کسی بھی بہانے سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان اور ایران نے اسلامو فوبیا کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ ہم نے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں